1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
135.  باب النمام
حدیث نمبر: 246
246/323 (حسن) عن أسماء بنت يزيد قالت: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" ألا أخبركم بخياركم؟". قالوا: بلى. قال:" الذين إذا رُؤوا ذكر الله، أفلا أخبركُم بشراركم؟". قالوا: بلى. قال:" المشاؤون بالنميمة، المفسدون بين الأحبة، الباغون بالبراء العنَتْ".
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم کو یہ نہ بتاؤں کہ تم میں سے سب سے افضل لوگ کون ہیں؟ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں، فرمایا: وہ لوگ جنھیں دیکھ کر اللہ یاد آ جائے۔ فرمایا: کیا میں تمہیں نہ بتاؤں تم میں سے برے کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں۔ فرمایا: چغل خوری کرنے والے، دوستوں میں فساد پھیلانے والے، بری الذمہ لوگوں میں عیب نکالنے والے (گناہوں کے متلاشی)۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 246]