1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
135.  باب النمام
حدیث نمبر: 245
245/322 (صحيح) - عن همام: كنا مع حذيفة. فقيل له: إن رجلاً يرفع الحديث إلى عثمان! فقال حذيفة: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقولُ:"لا يدخل الجنة قتّات".
ہمام سے مروی ہے کہ ہم لوگ حذیفہ کے ساتھ تھے، حذیفہ سے کہا گیا کہ ایک آدمی لوگوں کی باتیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تک پہنچاتا ہے۔ تو حذیفہ نے کہا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 245]