1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ اول : احادیث 1 سے 249
14. باب دعوة الوالدين
14. والدین کی دعا
حدیث نمبر: 24
24/32 (حسن) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَهُنَّ، لَا شَكَّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین قسم کی دعائیں ہیں جن کو قبول کر لیا جاتا ہے جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی دعا، مسافر کی دعا، اور والد کی اپنے بیٹے کے خلاف دعا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 24]
تخریج الحدیث: (حسن)