سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم اور قطع رحمی کے علاوہ کوئی گناہ ایسا نہیں ہے جو اس بات کے زیادہ لائق ہو کہ اس کے کرنے والے کو جلد (دنیا میں) سزا دی جائے اس کے ساتھ جو اس کے لیے (آخرت میں) ذخیرہ کی گئی۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 23]