233/304 (حسن) عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" كل معروف صدقة، إن من المعروف أن تلقى أخاك بوجه طلق، وأن تفرغ من دلوك في إناء أخيك". قلت: والجملة الأولى تقدمت (165/224).
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نیکی صدقہ ہے اور نیکی میں سے یہ بھی ہے کہ تم اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے ملو، اور اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے برتن میں (پانی) انڈیل دو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 233]
حدیث نمبر: 233M
" أسند تحته حديث أبي ذر المتقدم برقم (162)، وحديث أبي موسى برقم (166)".