168/228 عن أبي برزة الأسلمي قال: قلت: يا رسول الله! دلني على عمل يدخلني الجنة، قال:"أمطِ الأذى عن طريق الناس".
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں پہنچا دے۔ فرمایا: ”لوگوں کی گزرگاہ سے تکلیف دہ چیزوں کو ہٹا دو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 168]