سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا وہ جہاد کا ارادہ رکھتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے والدین زندہ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں جا کر جہاد کرو (ان کی خدمت کرو، یہی جہا د ہے)۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 15]