89. کیا جب آدمی کھانا کھانے بیٹھے تو اپنے خادم کو اپنے ساتھ بٹھا لے؟
حدیث نمبر: 147
147/200 عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إذا جاء أحدكم خادمه بطعامه فليجلسه، فإن لم يقبل فليناوله منه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لائے تو اسے چاہیے کہ خادم کو اپنے ساتھ بٹھا لے اور اگر وہ قبول نہ کرے تو اسے کھانے میں سے کچھ نہ کچھ پکڑا دے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 147]