ابوطفیل سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ایسی بات بھی بتائی ہے جو تمام لوگوں میں سے کسی کو نہیں بتائی؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی ایسی بات نہیں بتائی جو اوروں کو نہیں بتائی مگر جو میری تلوار کے نیام میں ہے۔ پھر ایک صحیفہ نکالا (تلوار کی نیام میں سے) تو اس میں لکھا ہوا تھا: اللہ اس پر لعنت کرے جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے، اللہ اس پر لعنت کرے جو زمین کی حد بندی کا نشان چرا لے، اللہ اس پر لعنت کرے جس نے والدین پر لعنت کی، اللہ اس پر لعنت کرے جس نے بدعتی کو جگہ دی۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 13]