115/154 قال: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ما تعدون فيكم الرقوب(1)؟". قالوا: الرقوب الذي لا يولد له، قال:" لا؛ ولكن الرقوب: الذي لم يقدم من ولده شيئاً".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے میں سے بانجھ کسے شمار کرتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: بانجھ وہ ہے جس کی کوئی اولاد نہ ہو۔ فرمایا: ”نہیں، بلکہ بانجھ وہ ہے جس نے اپنی اولاد میں سے آگے کچھ بھی نہیں بھیجا۔“(یعنی اس کا کوئی بچہ بچپن میں فوت نہیں ہوا۔)[صحيح الادب المفرد/حدیث: 115]