114/153 عن عبد الله [هو بن مسعود ]: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"أيكم مال وارثه أحب إليه من ماله؟". قالوا يا رسول الله! ما منا من أحد إلا ماله أحب إليه من مال وارثه. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اعلموا أنه ليس منكم أحدٌ إلا مال وارثه أحب إليه من ماله، مالك ما قدمت، ومال وارثك ما أخرت".
سیدنا عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ہے جس کو اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ عزیز ہو۔“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اﷲ! ہم میں سے کوئی بھی نہیں مگر اسے اس کا اپنا مال اس کے وارث کے مال سے زیادہ عزیز ہے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جان لو، تم میں سے کوئی ایک ا یسا نہیں مگر اس کو اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ عزیز ہے، تمہارا مال تو وہ ہے جو تم نے خرچ کر کے آگے بھیج دیا اور تمہارے وارث کا مال وہ ہے جو تم نے جمع کر کے پیچھے چھوڑ دیا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 114]