109/146 عن جابر بن عبد الله قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من مات له ثلاثة من الولد، فاحتسبهم دخل الجنة". قلنا: يا رسول الله! واثنان؟ قال:"واثنان" قلت لجابر: واللهِ! أرى لو قلتم واحدٌ لقال. قال: وأنا أظنه، والله!.
سیدنا جابر بن عبداﷲ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ان پر صبر کر کے ثواب کی امید رکھے وہ جنت میں جائے گا۔“ ہم نے کہا: یا رسول اﷲ! اور دو بچے (اگر فوت ہو جائیں)؟ فرمایا: ”اور دو بچے ّ بھی۔“ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے کہا: میرا خیال ہے اگر آپ لوگ ایک بچہ کہتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بچہ بھی فرما دیتے۔ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم میرا بھی یہی خیال ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 109]