سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کسی کو کسی آزمائش میں مبتلا دیکھے تو یوں کہے: «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ فَضَّلَنِيْ عَلَيْكَ وَ عَلَيٰ كَثِيْرٍ مِنْ عِبَادِهِ تَفْضِيْلَا.»”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے تجھ پر اور اپنی بہت سی مخلوق پر بھی فضیلت عطا فرمائی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ/حدیث: 935]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4724، والطبراني فى «الصغير» برقم: 675 قال الهيثمي: وإسناده حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (138/10)»