سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد! اہلِ بدر میں سے کسی شخص کو تکلیف نہ دینا کیونکہ اگر تم اُحد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کر دو تو ان کے عمل کو نہیں پہنچ سکتے۔“ تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں اور میں اس کا جواب دیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خالد کو تکلیف نہ دو، یہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے جس کو اللہ نے کفار پر ڈال دیا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 880]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7091، قال شعيب الارناؤط: صحيح، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 5334، والبزار فى «مسنده» برقم: 3365، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4008، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 3801، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 580 قال الهيثمي: رجال الطبراني ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 349)»