سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون سے ہیں؟ فرمایا: ”ہر اللہ سے ڈرنے والا۔“ پھر یہ آیت پڑھی: «﴿إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُوْنَ﴾»(انفال: 34)”بے شک اس کے دوست صرف متقی ہیں۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 845]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2917، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3332، والطبراني فى «الصغير» برقم: 318 قال الهيثمي: فيه نوح بن أبي مريم وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 269)»