عمیرہ بن سعد کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر دیکھا، وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو قسم دے رہے تھے کہ کون ہے جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غدیرِ خم میں جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا وہ سنا ہو، وہ گواہی دے۔ تو بارہ آدمی اٹھے جن میں سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم تھے، انہوں نے یہ گواہی دی کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔ اے اللہ! جو اس کو دوست رکھے تو بھی اس سے دوستی رکھ، اور جو اس سے دشمنی رکھے تو بھی اس سے دشمنی رکھ۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 844]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6931، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8416، 8417، وأحمد فى «مسنده» برقم: 651، 681، 19610، قال شعيب الارناؤط: صحيح لغيره، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 567، والبزار فى «مسنده» برقم: 492، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 4053، 4985، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1966، 2109، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 175، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 32754»