سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہلِ جنّت کی بیویاں اپنے خاوندوں کو ایسی خوبصورت آوازوں میں گانے سنائیں گی کہ کسی نے بھی کبھی ایسی آوازیں نہ سنی ہوں گی۔ ان کے گانوں میں سے ایک گانا یہ ہو گا: «نَحْنُ الْخَيِّرَاتُ الْحِسَانُ ...... اَزْوَاجُ قَوْمٍ كِرَامٍ يَنْظُرْنَ بِقُوَّةِ أَعْيَانٍ» ”ہم بہترین اور خوبصورت ہیں۔ ہم معزز لوگوں کی بیویاں ہیں۔ ہم ٹھنڈی آنکھوں سے انہیں دیکھتی ہیں۔“ نیز وہ یہ گانے بھی ان کو سناتی ہیں: «نَحْنُ الْخَالِدَاتِ فَلَا يُمِتْنَهُ ...... نَحْنُ الْآمِنَاتُ فَلَا يَخَفْنَهُ نَحْنُ الَمُقِيْمَاتُ فَلَا يَظْعَنَّ» ”ہم ہمیشہ رہنے والی ہیں، ہمیں اس سے موت نہیں آئے گی۔ ہم امن والی ہیں جو نہیں ڈریں گی۔ ہم یہاں ہمیشہ رہیں گی تو ہم وہ ہیں جو کوچ نہیں کریں گی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4917، والطبراني فى «الصغير» برقم: 734 قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 419)»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، کسی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم جنّت میں عورتوں کے پاس جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی روزانہ سو کنواری عورتوں کے پاس جائے گا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ/حدیث: 815M]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 10072، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 718، 5267، والطبراني فى «الصغير» برقم: 795 قال الهيثمي: رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (417/10)»