سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی لائے گئے، قیدیوں میں ایک عورت دوڑ رہی تھی، جب بھی قیدیوں میں کوئی بچہ دیکھتی تو اس کو اُٹھا کر اپنے پیٹ سے لگا لیتی اور دودھ دینے لگتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، کیا یہ عورت اپنے بیٹے کو آگ میں پھینک سکتی ہے؟“ ہم نے کہا: اگر اس کے نہ پھینکنے پر طاقت رکھتی ہو تو نہیں پھینکے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل اپنے بندوں پر اس عورت کے اپنے بچے کے ساتھ رحم کرنے سے زیادہ رحیم ہے۔“[معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 665]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5999، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2754، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3011، والطبراني فى «الصغير» برقم: 272، والبزار فى «مسنده» برقم: 287»