سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امّت پر کسی مومن یا مشرک سے نہیں ڈرتا کیونکہ مومن کو ایمان زیادتى کرنے سے روکے گا، اور مشرک کو کفر ہلاک کر دے گا، لیکن میں تم میں اس منافق سے ڈرتا ہوں جو صرف زبان سے عالم ہو، وہ باتیں تو وہ کرے گا جنہیں تم جانتے ہو مگر وہ عمل ایسا کرے گا جو تمہارے نزدیک برا ہوگا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 59]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7065، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1024 قال الهيثمي: وفيه الحارث الأعور وهو ضعيف جدا، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 187)»