سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس وقت میں دس مسلمانوں میں دسواں تھا، تو انصار کا ایک آدمی اٹھا اور کہنے لگا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! تمام لوگوں سے سمجھ دار کون ہے؟ اور سب سے ہوشیار کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو موت کو سب سے زیادہ یاد کرنے والا ہو، اور اس کے آنے سے پہلے اس کے لیے تیاری کرنے والا ہو، اور وہ لوگ ہوشیار ہیں جو دنیا اور آخرت کی عزت و شرافت لے گئے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1048]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 13536، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6488، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1008 قال الهيثمي: إسناده حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 309)»