سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اللہ پر یہ گواہی دیتا ہوں کہ عقل مند شخص جب لغزش کھائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو اور اونچا کرتا ہے، پھر جب وہ پھسلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اونچا کرتا ہے، پھر اگر وہ پھسل جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو بلند فرماتے ہیں یہاں تک کہ جنّت میں داخل ہوجاتا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6083، والطبراني فى «الصغير» برقم: 852، سلسلة الاحاديث الضعيفة للالباني:2345 قال الهيثمي: فيه محمد بن عمر بن الرومي وثقه ابن حبان وضعفه جماعة وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 29)»