ہمام بن منبہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت کے مانند بیان کیا، مگر انہوں نے (ما یدری کم صلی کے بجائے) إن یدری کیف صلی ”وہ نہیں جانتا کیسے نماز پڑھی“ کہا۔
امام صاحب نے ایک اور سند سے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مذکورہ بالا روایت نقل کی ہے۔ صرف اتنا فرق ہے کہ اس میں مَایَدْرِیْ کَمْ صَلّٰی؟ کی بجائے اَنْ یَّدْرَیْ کَیْفَ صَلّٰی ہے کہ وہ نہیں جانتا کیسے نماز پڑھے۔