یزید بن ہارون اور عبدالرزاق نے کہا: ہمیں اسی سند کے ساتھ سفیان ثوری نے ایوب بن موسیٰ کے حوالے سے خبر دی۔اور عبدالرزاق کی حدیث میں ہے: کیا میں حیض اور جنابت (کے غسل) کے لیے اس کو کھولوں؟ تو آپ نے فرمایا: ”نہیں۔“ آگے ابن عیینہ کی حدیث کے ہم معنی (روایت) بیان کی۔
امام صاحب ایک دوسری سند سےروایت کرتے ہیں اور عبدالرزاق کی حدیث میں ہے، کیا میں حیض و جنابت کے لیے بالوں کو کھولوں؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔