الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7077
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مرتين کا معنی یہ نہیں ہے کہ چاند دو دفعہ پھٹتا تھا، بلکہ معنی یہ ہے کہ ایک دفعہ ایک ٹکڑادکھایا اور دوسری دفعہ دوسرا ٹکڑا دکھایا، یا انہیں دو دفعہ کہا، دیکھ لو، اس لیے اگلی روایت میں مرتين کی جگہ فرقتين کا لفظ ہے۔ شِقة، فِلقة، فِرَقَة تینوں لفظ ہم معنی ہیں، جن سے مراد، ٹکڑاہے۔