عبید اللہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سےر وایت کی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں ہو تو کیا وہ (اسی طرح) سو سکتا؟ آپ نے فرمایا: ”ہاں، جب وضو کر لے۔“
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسولصلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم میں سے کوئی جنابت کی حالت میں سو سکتا ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، جب وہ وضو کر لے۔“