سفیان نے سعید جریری سے، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے اور انہوں نے حضرت حنظلہ تمیمی اُسیدی کاتب (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے اور آپ ہمیں جنت اور دوزخ کی یاد دلاتے۔۔۔ پھر ان دونوں (جعفر بن سلیمان اور عبدالوارث بن سعید) کی حدیث کی طرح بیان کیا۔
حضرت حنظلہ تمیمی اسیدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، جو آپ کے کاتب تھے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، آپ نے ہمیں جنت اور دوزخ یادولائی،آگے مذکورہ بالا روایت ہے۔