ہشیم نے ابو بشر سے، انھوں نے عبداللہ بن شقیق سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میری امت کے بہترین لوگ اس زمانے کے ہیں جن میں میری بعثت ہوئی ہے، پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ (کے دور کے) ہیں۔"اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ آپ نے تیسرے زمانے کا ذکر کیاتھا یا نہیں، فرمایا؛" پھر ایک ایسی قوم آئے گی جو موٹا ہونا پسند کریں گے، وہ شہادت طلب کیے جانے سے پہلے شہادت دیں گے۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"میری امت کے بہترین لوگ اس زمانے کے ہیں جن میں میری بعثت ہوئی ہے،پھر وہ لوگ ہیں جو ان کے ساتھ(کے دور کے) ہیں۔"اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ آپ نے تیسرے زمانے کا ذکر کیاتھا یا نہیں،فرمایا؛" پھر ایک ایسی قوم آئے گی جو موٹا ہونا پسند کریں گے،وہ شہادت طلب کیے جانے سے پہلے شہادت دیں گے۔"
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6473
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: يحبون السمانة: وہ فربہی کو پسند کریں گے، یعنی دنیوی لذائذ و مفادات کھانے پینے کا شوق ہو گا اور اس کی خاطر ہر کام کر گزریں گے۔