ایوب نے محمد (بن سیرین) سے، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: "اسلم، غفار اور مزینہ کے کچھ گھرا نے اور جہینہ یا جہینہ کے کچھ گھرا نے اور مزینہ، اللہ کے نزدیک۔کہا: میرا خیال ہے (محمد بن سیرین نے) کہا۔۔قیامت کے دن اسد، غطفان، ہوازن اور تمیم سے (جنھوں نے خود آکر اسلام قبول نہ کیا) بہتر ہوں گے۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،"اسلم،غفار،مزینہ سے کچھ لوگ اور جہینہ،یاجہینہ کے کچھ لوگ اور مزینہ،اللہ کے نزدیک،میرے خیال میں،کہا،قیامت کے دن،اسد اور غطفان،ہوازن اور بنوتمیم سے بہتر ہوں گے۔"