حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے، انہوں نے کہا: رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مونچھیں اچھی طرح کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوس کی مخالفت کرو۔“
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مونچھیں کاٹو! اور داڑھی کو لٹکاؤ، مجوس کی مخالفت کرو۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 260
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14089)»
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 603
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: : (1) جُزُّوا: خوب، اچھی طرح کاٹو۔ (2) أَرْخُوا اللِّحَى: داڑھی کو لمبا کرو۔ "إرخاء" کا معنی ہوتا ہے: آزادی دینا، دراز کرنا، کہتے ہیں: "أَرْخی الْفَرَس" ”گھوڑے کی رسی دراز کی۔ “ أرْخٰي الْسِّتْرَ: ”پردہ لٹکا دیا یا چھوڑ دیا۔ “