محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے عبدالرحمان بن قاسم سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے قاسم سے سنا، وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے حدیث بیان کررہے تھے کہ ان کے پاس ا یک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں، وہ طاق پر لٹکا ہوا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرف رخ کرکے نماز پڑھا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اس کو مجھ سے ہٹا دو۔"تو میں نے اس کو ہٹا دیا اور اسکے تکیے بنالیے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ ان کے پاس ایک کپڑا تھا، جس میں تصویریں تھیں، اسے طاق پر لٹکایا گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرف نماز پڑھتے تھے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مجھ سے دور کر دیجئے“ تو میں نے اس کو ہٹا کر اس کے تکیے بنا لیے۔