محمد بن حاتم نے کہا: ہمیں عبدالرحمان بن مہدی نے معاویہ بن صالح سے حدیث بیان کی، انہوں نے علاء سے، انہوں نے مکحول سے، انہوں نے ابو ثعلبہ بن خشنی رضی اللہ عنہ سے، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکار کے بارے میں اپنی حدیث بیان کی، پھر ابن حاتم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: ہمیں ابن مہدی نے معاویہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے عبدالرحمان بن جبیر اورابو زاہریہ سے، انہوں نے جبیر بن نفیر سے، انھوں نے ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے علاء کی حدیث کے مانند روایت کی، اور اس کی بدبو کا ذکر نہیں کیا اورکتے (کے شکار) کے بارے میں فرمایا: "تین دن کے بعد بھی اس کو کھا سکتے ہو، لیکن اگر اس سے بد بوآئے تو اس کو چھوڑ دو۔"
امام صاحب اپنے استاد محمد بن حاتم سے ابو ثعلبہ کی شکار کے بارے میں حدیث بیان کرتے ہیں،۔