85. باب: مدینہ منورہ کی فضیلت اور اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت کی دعا اور اس کی حرمت اور اس کے شکار، اور درخت کاٹنے کی حرمت، اور اس کے حدود حرم کا بیان۔
یعقوب بن عبد الرحمٰن القاری نے ہمیں عمرو بن ابی عمرو سے حدیث بیان کی انھوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی۔۔۔مگر انھوں نے کہا: "میں اس کی دونوں کالے سنگریزوں والی زمینوں کے درمیانی حصے کو حرم قرار دیتا ہوں۔"
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، اس میں بَيْنَ جَبَلَيْهَا
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3322
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مدینہ کے مشرق اور مغرب میں دو سنگریزوں کے علاقے ہیں اور جنوب وشمال میں دوپہاڑ عِیْر اور ثَوْر ہیں، جن لوگوں نے ان دونوں کا یا ایک کا انکار کیا ہے وہ نا واقفیت پر مبنی ہے۔ تفصیل کے لیے محمد فواد عبدالباقی کا حاشیہ (مسلم ج 2ص 996 تا998) دیکھئے۔