یو نس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی (کہا) مجھے سالم بن عبد اللہ نے اپنے والد (عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) سے خبر دی انھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں دا خل ہو ئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسامہ بن زید بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ اور کوئی دا خل نہیں ہوا پھر ان کے پیچھے دروازہ بند کر دیا گیا۔ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے بلال یا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ نے بتا یا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر دو یمنی ستونوں کے در میان نماز ادا کی۔
سالم اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں، میں نے دیکھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اسامہ بن زید، بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم بیت اللہ میں داخل ہوئے، ان کے ساتھ کوئی اور داخل نہیں ہوا، پھر ان پر دروازہ بند کر دیا گیا، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے حضرت بلال یا حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کے اندر دو یمانی ستونوں کے درمیان نماز پڑھی ہے۔