عبید اللہ نے نافع سے انھوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے (اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) سے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! (آگے) مالک کی ھدیث کے مانند ہے (البتہ الفاظ یوں ہیں): "میں جب تک قربانی نہ کر لوں۔احرا م سے فارغ نہیں ہو سکتا۔"
حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آگے باب کی پہلی روایت جو امام مالک سے مروی ہے کی طرح ہے، ”میں قربانی کرنے تک حلال نہیں ہو سکتا۔“