زہری نے عروہ کے واسطے سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کےآخری دس دنوں میں اعتکاف فرمایا کرتے تھے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد (آخری عشرے میں) اعتکاف کرتی رہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری دس دنوں میں اعتکاف کرتے تھے، حتی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی روح قبض کر لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنھن (بیویاں) اعتکاف بیٹھتی تھیں۔