ابو قلابہ (بن زید بن عامر الجرمی البصری) نے کہا: مجھے ابوملیح نے خبر دی، کہا: میں تمھارے والد کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو انھوں نے ہمیں حدیث سنائی کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے روزوں کاذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چمڑے کاایک تکیہ رکھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم زمین پر بیٹھ گئے اور تکہہ میرے اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان میں آگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: "کیا تمھیں ہر مہینے میں سے تین دن (کے روزے) کافی نہیں؟"میں نے عرض کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (اس سے زیادہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ۔" میں نے عرض کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (اس سے زیادہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات۔" میں نے عرض کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (اس سے زیادہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نو۔" میں نے عرض کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم (اس سے زیادہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گیارہ۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: داود علیہ السلام کے روزوں سے بڑھ کر کوئی ر وزے نہیں ہیں، آدھا زمانہ، ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن نہ رکھنا۔"
ابو قلابہ بیان کرتے ہیں مجھے ابو المسیح نے بتایا کہ میں تیرے باپ کے ساتھ عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا تو اس نے ہمیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے روزوں کا ذکر کیا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چمڑے کا ایک تکیہ پیش کیا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلم زمین پر فروکش ہو گئے اور تکیہ میرے اور آپصلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ہو گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کیا تجھے ہر ماہ تین روزے کفایت نہیں کرتے؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (یہ کافی نہیں ہیں) آپ نے فرمایا: ”پانچ“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گیارہ“میں نے عرض کیا: اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”داؤدی روزوں سے اوپر کوئی روزہ نہیں، آدھا زمانہ، ایک دن روزہ اور ایک دن ناغہ۔“