احمد بن عثمان نوفلی، ابو عاصم، ابن جریج، محمد بن یوسف، حضرت سلیمان بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا کہ وہ جنبی حالت میں صبح کرتاہے تو کیا وہ آدمی روزہ رکھ سکتا ہے؟حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنبی حالت میں بغیر احتلام کے صبح کرتے پھر آپ روزہ رکھتے۔
لیمان بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت اُم سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا جو صبح جنابت کی حالت میں اٹھتا ہے۔ کیا وہ روزہ رکھے؟ انھوں نے بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح جنابت کی حالت میں کرتے اور پھر روزہ رکھ لیتے تھے۔ حالانکہ آپصلی اللہ علیہ وسلم کو احتلام نہیں ہوتا تھا (یعنی تعلقات سے جنبی ہوتے تھے)۔