الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2321
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اولاد کی کفالت اور نان و نفقہ کا ذمہ دار باپ ہے اگر باپ کی غربت یا موت کے باعث عورت محنت و مزدوری کر کے ان کی کفالت کرتی ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اجرو ثواب کی حقدار ہے، اگرچہ وہ اپنی اولاد کو پال رہی ہے۔