علی بن مسہر نے کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے اپنے والد (عروہ) سے حدیث سنا ئی انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے ایک یمنی حلے میں لپیٹا (کفن دیا) گیا پھر اس کو اتاردیا گیا اور آپ کو سحول کے تین سفید یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ۔عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ اٹھا لیا اور کہا: مجھے اس میں کفن دیا جا ئے گا پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن نہیں دیا گیا تو مجھے اس میں کفن دیا جا ئے گا!چنانچہ انھوں نے اس کو صدقہ کردیا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ وہ بتاتی ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبد اللہ بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک یمنی حله (جوڑے) میں لپیٹا گیا بھر اس کو اتار دیا گیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمانی کپڑوں میں کا کفن دیا گیا جن میں نہ کرتا تھااور نہ ہی پگڑی، عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے وہ جوڑا اٹھا لیا اور کہا: مجھے اس میں کفنایا جائے گا پھر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن نہیں دیا گیا تو مجھے اس میں کیوں کفن دیا جائے اور اسے صدقہ کر دیا۔