مالک بن مغول نے ہمیں خبر دی، کہا: میں نے حکم بن عتیبہ سے سنا، وہ عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے حدیث بیان کررہے تھے، انھوں نے حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے رسو ل اللہ سے روایت کی، آپ نے فرمایا: ”(نماز کے یا) ایک دوسرے کے پیچھے کہے جانے والے ایسے کلمات ہیں کہ ہرفرض نماز کے بعد انھیں کہنے والا۔۔یا ان کو ادا کرنے والا۔کبھی نامراد و ناکام نہیں رہتا، تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمد اللہ اورچونتیس با ر اللہ اکبر۔“
حضرت عبد الرحمٰن بن ابی یعلیٰ رحمۃ اللہ علیہ نے کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سنا کہ نماز کے پیچھے کہے جانے والے کلمات یہ ہیں کہ ان کے فرض نماز کے بعد کہنے والا یا ان کو بجا لانے والا (ہر فرض نماز کے بعد) نامراد و ناکام نہیں رہتا یا بلند درجات سے محروم نہیں رہتا۔ تینتیس بار سُبْحَانَ اللہ، تینتیس بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اور چونتیس بار اَللہُ اَکْبَر۔