داؤد بن قیس نے زید بن اسلم سے اسی سند کے ساتھ روایت کی اور اس کے معنی کے مطابق یہ کہا: وہ ”(نمازی) سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کر لے۔“ جس طرح سلیمان بن بلال نے کہا۔
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1273
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث سے معلوم ہوا بِنَاعَلَی الْاَقَلّ یعنی یقین کے مطابق نماز پڑھنے کی صورت میں بھی سجود سہو سلام سے پہلے ہوں گے، اگرچہ اس صورت میں نماز میں زیادتی ہی ہو جائے۔ یعنی چار کی بجائے پانچ رکعات ہو جائیں۔