ہمیں وکیع نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں ہشام دستوائی نے حدیث سنائی، انھوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انھوں نے ابو سلمہ سے اور انھوں نے حضرت معیقیب رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ہاتھ سے کنکریاں صاف کرنے کا تذکروہ کیا اور فرمایا:“ اگر تمھارے لیے اسے کیے بغیر چارہ نہ ہو تو ایک بار (کر لو۔)”
حضرت معیقیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں کنکریاں ہموار کرنے کا تذکرہ فرمایا: ”کہ اگر اس کے بغیر چارہ نہ ہو تو ایک دفعہ (ایک بار) کرلو۔“