۔ مکی (بن ابراہیم) نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے خبر دی، انہوں نے کہا: حضرت سلمہ (بن اکوع) رضی اللہ عنہ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی جستجو کرتے جو مصحف کے پاس تھا۔ میں نے ان سے کہا: اے ابو مسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے قریب نماز پڑھنے کا اہتمام کرتے دیکھا ہے
حضرت یزید بیان کرتے ہیں کہ حضرت سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مصحف کے قریب والے ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کرتے، میں نے ان سے پوچھا: اے ابو مسلم! میں آپ کو اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کا قصد کرتے دیکھتا ہوں؟ انہوں نے جواب دیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے قریب نماز پڑھنے کا قصد کرتے دیکھا ہے۔ (ابو مسلم حضرت سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کنیت ہے)