شعبہ نے عبید بن حسن سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: ”اللهم ربنا لك الحمد ملء السماوات والأرض وما شئت من شيء بعد。“(اے اللہ ہمارے رب! تیری ہی تعریف ہے آسمان اور زمین تک اور اس کے علاوہ جہاں تک تو چاہے اس چیز کی وسعت تک۔)
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے، ”اے اللہ! ہمارے آقا تیری ہی تعریف آسمان بھر کر اور زمین بھر کر اور ان کے سوا جو چیز تو چاہے وہ بھر کر۔“
اللهم لك الحمد ملء السماء وملء الأرض وملء ما شئت من شيء بعد اللهم طهرني بالثلج والبرد والماء البارد اللهم طهرني من الذنوب والخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الوسخ