عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: عورت جب مغرب سے پہلے پاک ہو جائے تو ظہر و عصر بھی پڑھے گی اور فجر سے پہلے پاک ہو تو مغرب عشاء بھی پڑھے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 916]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 920] » حجاج بن ارطاۃ ضعیف ہیں، لیکن قیس بن سعد نے ان کی متابعت کی ہے اس لئے اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 336/2] ۔ نیز یہ روایت (920) میں آگے آرہی ہے۔