سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم کو اچھی طرح وضو کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔“ ابن ماجہ کی روایت میں ہے ہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسباغ وضو کا حکم دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 727] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 232/1] ، [أبوداؤد 808] ، [ترمذي 1701] ، [نسائي 143] ، [ابن ماجه 426] ، [بيهقي فى السنن 23/10، وفي معرفة السنن 19275]