سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی آیت الکرسی، حم (سورہ المومن) کے شروع سے «﴿ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ ﴾»[غافر 3/40] تک پڑھے وہ شام تک ایسی چیز نہیں دیکھے گا جو اسے ناپسند ہو اور جو شخص ان کو شام کو پڑھے گا تو صبح تک ایسی چیز نہیں دیکھے گا جو اسے ناپسند ہو۔“[سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3418]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 3429] » عبدالرحمٰن بن ابی بکر کی وجہ سے اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ باقی رواۃ ثقات ہیں۔