تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
سنن دارمی میں عربی لفظ تلاش کریں:
سنن دارمی میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن
قرآن کے فضائل
14. باب فَضْلِ أَوَّلِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ وَآيَةِ الْكُرْسِيِّ:
14. سورہ البقرہ اور آیت الکرسی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3417
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ سُبَيْعٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ الْبَقَرَةِ عِنْدَ مَنَامِهِ، لَمْ يَنْسَ الْقُرْآنَ: أَرْبَعُ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِهَا، وَآيَةُ الْكُرْسِيِّ، وَآيَتَانِ بَعْدَهَا، وَثَلَاثٌ مِنْ آخِرِهَا". قَالَ إِسْحَاقُ: لَمْ يَنْسَ مَا قَدْ حَفِظَ، قَالَ أَبُو مُحَمَّد: مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ: الْمُغِيرَةُ بْنُ سُمَيْعٍ.
مغیرہ بن سبیع جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے تلاميذ میں سے تھے، انہوں نے کہا: جو آدمی سوتے وقت سورہ بقرہ کی دس آیات پڑھے گا وہ قرآن پاک کو نہیں بھولے گا۔ وہ آیات یہ ہیں: چار آیات شروع کی، آیت الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں اور تین آیات آخر کی۔ اسحاق نے کہا: جو حفظ کیا ہے اسے نہیں بھولے گا۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: راوی مغیرہ کو بعض نے مغیرہ بن سمیع کہا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3417]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى المغيرة وهو موقوف عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 3428] »
کتب رجال میں مغیرہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے تلامیذ میں مذکور نہیں ہیں، اور مغیرہ تک یہ سند صحیح اور انہیں پر موقوف ہے۔ اور ابوسنان کا نام ضرار بن مرۃ ہے، اور ابوالاحوص: سلام بن سلیم ہیں۔ دیکھئے: [ترمدي 2882] ۔ نیز دیکھئے: [شعب الإيمان للبيهقي 2413] ، [ابن منصور 428/2، 138] ، [أبونعيم فى أخبار أصبهان 233/1] ، [شرح السنة 1198]