سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور ان کی آزادی ہی کو مہر قرار دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2288] » اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2228] ، [مسلم 1365] ، [أبوداؤد 2054] ، [ترمذي 1115] ، [نسائي 3342] ، [ابن ماجه 1957] ، [أبويعلی 3050] ، [ابن حبان 4061]