سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنی امت میں گمراہ کرنے والے اماموں (حاکموں) سے ڈرتا ہوں۔“[سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 215] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 278/5، 284] ، [أبوداؤد 4252] ، [ابن ماجه 3952] ، [ترمذي 92230] ، [مسند الشهاب 1116] ، [دلائل النبوة للبيهقي 527/6]
وضاحت: (تشریح احادیث 213 سے 215) یعنی آپ کی اُمّت میں ایسے امام پیدا ہوں گے جو لوگوں کو گمراہ کریں گے۔